کراچی میں بی وائے سی کی ریلی میں گرفتار خواتین رہا، ساتھیوں کی رہائی کیلئے دھرنا جاری

کراچی (انتخاب نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے شرکاءپر سندھ پولیس کا تشدد، پچاس کے قریب بلوچ خواتین اور مرد گرفتار۔ مظاہرین کے مطابق ریلی کے شرکا آرٹس کونسل کراچی سے کراچی پریس کلب تک مارچ کرنے کی تیاریاں کررہے تھے کہ پولیس نے ان پر دھاوا بول دیا اور ان پر لاٹھی چارج کیا گیا۔ مظاہرین کے مطابق گرفتار خواتین کو چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد تاحال زیر حراست ہیں۔ تاہم گرفتاری کے بعد بھی ایک اور مظاہرین کی بڑی تعداد نے آرٹس کونسل کے قریب دھرنا دیا ہوا ہے جو تاحال جاری ہے۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کو ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے داخل ہونے سے روکا گیا، جیسے ہی کوئی حکم ملے گا ہم گرفتار افراد کو رہا کردیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں