نیکٹا نے کالعدم تنظیموں کیخلاف مشترکہ انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کا فیصلہ

اسلام آباد(صباح نیوز)نیکٹا نے کالعدم تنظیموں کیخلاف مشترکہ انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشنز کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان نیکٹا کا کہنا ہے کہ آپریشنز کا فیصلہ نیکٹا کی ماہانہ کاؤنٹر ٹیررازم انٹیلیجنس کانفرنس میں کیا گیا ہے۔اجلاس میں حالیہ کالعدم قرار دی گئیں تنظیموں بشمول حافظ بہادرگروپ اور مجید بریگیڈ کے خلاف آئندہ کئے جانے والے اقدامات پر غورکیا گیا جس میں پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، انٹیلی جنس ایجنسیز کے نمائندوں نے شرکت کی۔نیکٹا کانفرنس میں سیکیورٹی صورتحال اور ممکنہ خطرات کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان کا بتانا ہے کہ نیکٹا کانفرنس میں اسٹیک ہولڈرز کے درمیان قابل عمل انٹیلیجنس کا تبادلہ کیا گیا۔ترجمان نیکٹا کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مکمل طور پر محفوظ اور پر امن ملک بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں