عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ سے حملے

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے عین الاسد ایئر بیس پر راکٹ فائر کیے گئے جہاں امریکی افواج موجود ہیں۔ رائٹرز نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ پیر کو عراق کے عین الاسد ایئر بیس پر دو کاتیوشا راکٹ فائر کیے گئے جو مغربی عراق میں امریکی اور دیگر بین الاقوامی افواج کی میزبانی کرتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا حملے سے بیس کے اندر کوئی جانی یا مالی نقصان ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں