اسلحہ برآمدگی کیس، پی ٹی آئی کے ترجمان رﺅف حسن اڈیالہ جیل سے رہا
راولپنڈی (انتخاب نیوز) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رﺅف حسن کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی عدالت نے اسلحہ بر آمدگی کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی تھی۔ رﺅف حسن کی رہائی روبکار موصول ہونے پر عمل میں آئی۔ رہائی کی روبکار انسداد دہشتگردی عدالت سے جاری ہوئی تھی۔ رہائی کے وقت ایڈووکیٹ شائستہ کھوسہ اور راجہ یاسر ان کے ساتھ تھے، روئف حسن رہائی کے بعد اپنی فیملی کے ہمراہ گھر روانہ ہوئے۔ واضح رہے کہ منگل کو اسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی عدالت نے اسلحہ برآمدگی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رﺅف حسن کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی جبکہ پراسکیوٹر راجہ نوید نے درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ رﺅف حسن ضمانت کے حق دار نہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے رﺅف حسن کے خلاف اسلحہ بر آمدگی / ٹیرر فنانسنگ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی تھی، رﺅف حسن کے وکلا علی بخاری اور علی ظفر اور پراسیکیوٹر راجہ نوید میں عدالت میں پیش ہوئے جبکہ تفتیشی افسر غیر حاضر رہے۔ دوران سماعت جج طاہر عباس سِپرا نے پراسیکیوٹر راجا نوید سے استفسار کیا تھا کہ ریکارڈ آنا ہے یا نہیں؟ کھ±ل کر بتائیں، جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا تھا کہ ریکارڈ عدالت پہنچانے کی ذمہ داری میری نہیں، ریکارڈ کا معلوم کرتا ہوں، تفتیشی افسر نے ریکارڈ لانا ہے۔ جج طاہر عباس سِپرا نے علی بخاری سے مکالمہ کیا کہ کچھ دیر مزید انتظار کرلیتے ہیں، بعد ازاں عدالت نے رﺅف حسن کے خلاف کیس کا ریکارڈ آنے تک سماعت ملتوی وقفہ کیا۔


