مچھ، پولیس تھانے پر دستی بم حملہ
مچھ (صباح نیوز)مچھ میں پولیس تھانے پر دستی بم سے حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس زرائع کے مطابق مچھ پولیس تھانے پر دستی بم سے حملہ گیا ہے ،نامعلوم افراد تھانے کی چھت پر دستی بم پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔زرائع کے مطابق دھماکے سے تھانے کی چھت زمین بوس ہو گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، دھماکے کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔
Load/Hide Comments