سریاب اور گوالمنڈی دھماکوں کے مقدمات سی ٹی ڈی تھانہ میں درج ،دستی بم پھینکنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ رات گوالمنڈی تھانے میں بم پھینکنے کی ویڈیو سامنے آ گئی کوئٹہ کے گوالمنڈی تھانے میں گزشتہ شب دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ج موصول ہو گئی۔کوئٹہ کے گوالمنڈی تھانے میں دھماکا گزشتہ رات 11 بج کر 8 منٹ پر ہوا، دھماکا تھانے کے احاطے میں کیا گیا۔فوٹیج میں 1 شخص کو پیدل تھانے کی طرف آتے اور دھماکا خیز مواد تھانے میں پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں نوجوان کو واپس بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جس کے بھاگتے ہی دھماکا ہوتا ہے۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے بعد افراتفری مچ جاتی ہے۔واضح رہے کہ گوالمنڈی تھانے میں گزشتہ شب دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افرادزخمی ہوئے تھے۔دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ اور گوالمنڈی تھانے میں ہونے والے 2 دھماکوں کے مقدمات سی ٹی ڈی تھانہ میں درج کر لیے گئے ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔دھماکوں کے مقدمات اقدامِ قتل، تخریب کاری اورایکسپلوسیو ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں