کراچی، نشے میں دھت کار سوار خاتون نے 6 افراد کو کچل دیا، 3 جاں بحق

کراچی (کرائم رپورٹر) ٹریفک کے ہولناک حادثے میں باپ اور بیٹی ہلاک ہوگئے ایک شدید زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق کار ساز روڈ پر تیز رفتار بے قابو گاڑی نے راہ گیروں کو کچل دیا حادثے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جاںبحق اور ایک زخمی ہوگیا گاڑی بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکراکر الٹ گئی، ہلاک وزخمی افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی خاتون چلارہی تھی جس کا نام نتاشہ بتایا گیا ہے جوکہ نشے میں دھت تھی اور ایک صنعت کار کی بیوی بتائی جاتی ہے پولیس نے موقع سے کار سوار ملزمہ خاتون نتاشہ کو گرفتار کرلیا واقعہ کی تفتیش جاری ہے ہلاک وزخمی افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ہلاک وزخمی ہونے والوں کی عمریں 20 سال دوسرے کی 60 سال بتائی جاتی ہے جبکہ زخمی کانام عبدالسلام ولد اسحاق عمر 55 سالہ ہے جبکہ ہلاک ہونے والے افراد میں 55 سالہ عمران عارف باپ ہے اور اس کی 25 سالہ بیٹی آمنہ عارف شامل ہیں دونوں متوفی باپ بیٹی گلزار ہجری کے رہائشی تھے جو موٹر سائیکل پر گھر سے نکل کر جب بہادرآباد اسٹیڈیم روڈ پر پہنچے تو یہ المناک حادثہ پیش آگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں