الیکشن ٹربیونل نے حلقہ پی بی 28 کیچ 4 کا فیصلہ محفوظ کرلیا

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے حلقہ پی بی 28 کیچ (4) سماعت کی سماعت میں دونوں فریقین کے بحث مکمل فیصلہ محفوظ کرلیا حلقہ پی بی 28 کیچ (4) کی پیشی کے دوران میر حمل اور میر اصغر رند کے وکلا نے بحث کی۔ میر حمل کی جانب سے ناظم الدین ایڈوکیٹ جبکہ اصغر رند کی جانب سے امان اللہ کنرانی پیش ہوئے۔ میر حمل کے وکیل ناظم الدین ایڈوکیٹ نے اپنے بحث میں تین پولنگ اسٹیشنوں میں دھاندلی کے ثبوت پیش کئے اور ان پولنگ اسٹیشن میں دوبارہ انتخابات کی درخواست کی۔ جسٹس عبداللہ بلوچ نے دونوں فریقین کے بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں