کار سے ٹک ٹاکر خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
خیرپور(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے ضلع خیر پور میں سرکاری ہسپتا ل کے باہر کھڑی کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کی شناخت ٹک ٹاکر سیما خاصخیلی کے نام سے ہوئی ہے۔ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے مطابق کوثر ہسپتا ل کے قریب گاڑی سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔گاڑی گزشتہ 2 روز سے ہسپتا ل کے باہر کھڑی تھی۔انہوں نے بتایا کہ لاشوں کی شناخت 24 سالہ سیما خاصخیلی اور 35 سالہ ظفر عباس کے نام سے ہوئی ہے، سیما خاصخیلی ٹک ٹاکر ہے۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ادھر کشمور میں اے ایس پی آفس کے قریب سے نوجوان کی لاش ملی ہے۔پولیس نے مقتول نوجوان کی لاش اسپتال منتقل کر دی ہے۔ایم ایس اسپتال کے مطابق نوجوان کی لاش پر تشدد کے نشانات ہیں۔
Load/Hide Comments


