عمران خان کی مبینہ سہولت کاری، اڈیالہ جیل کے تین افسران کا تبادلہ
راولپنڈی (انتخاب نیوز) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کا نیٹ ورک پکڑے جانے کے بعد افسران کے تبادلے جاری ہیں۔ اڈیالہ جیل کے 3 افسران کو تبادلہ کر دیا گیا جس کا آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آفتاب احمد کا تبادلہ کردیا گیا، انہیں پنجاب اسٹاف ٹریننگ کالج بھیج دیاگیا۔ آفتاب احمدکوسابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمداکرم کی جگہ تعینات کیاگیاتھا۔ آفتاب احمد بانی پی ٹی آئی کو بیرک سے لانے اور لے جانے کی ڈیوٹی دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمرہ جبین کا بہاولپور اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مظہراقبال اسلم کا ڈی جی خان تبادلہ کردیاگیا۔
Load/Hide Comments