قائمہ کمیٹی نے افسران کو الاٹ کی گئی گاڑیوں کی فہرست اور تفصیلات مانگ لیں

کوئٹہ (آن لائن) قائمہ کمیٹی برائے ایس اینڈ جی اے ڈی و قانون کے چیئرمین سید ظفر علی آغا کی زیر صدارت پیر کو دونوں محکموں کے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے۔ ممبران میر جہانزیب مینگل اور شاہدہ روف نے شرکت کی۔ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ساتھ پہلے اجلاس میں محکمے نے کمیٹی کو محکمے کی کام ،کردار اور کارکردگی کے بارے بریفنگ دی، رکن شاہدہ روف نے پارلیمانی سیکرٹری کے کردار کے بارے میں استفسار کیا محکمہ نے واضح کیا کہ پارلیمانی سیکرٹری وزیراعلی کی معاونت کرتے ہیں اور وزیراعلی کی غیر موجودگی میں اسمبلی میں سوالات کے جوابات دیتے ہیں۔ اجلاس میں محکمہ کی جانب سے درپیش چیلنجوں کو اجاگر کیاگیاکہ بھرتی میں تاخیر کی وجہ سے بی پی ایس 1 سے 15 تک 35% خالی آسامیاں۔ ڈپٹی کمشنر کے عہدوں کے لیے افسران زیادہ کوشش کرتے ہیں ،پی اے ایس افسران کی کمی، خاص طور پر بی پی ایس 19 اور اس سے اوپر میں کمی کا سامنا ہے،بار بار ٹرانسفر پوسٹنگ اچھی طرز حکمرانی کو متاثر کرتی ہے اسی طرح گاڑیوں کی دیکھ بھال، الاٹمنٹ، اور ریکوری کے مسائل ہیں ،موجودہ عمارت میں ناکافی جگہ اور افسران کے لیے رہائش کی سہولت کا فقدان ہے جبکہ ریکارڈ رکھنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی بھی میسر نہیں ہے ،کمیٹی نے وزیراعلی سے بریفنگ کی درخواست کی اور اجلاس میں مدعو کرنے کو کہا۔ ممبران نے محکمے سے اپنی ذاتی شکایات اور مسائل کو اسمبلی فلور پر اٹھانے کا وعدہ کرتے ہوئے انہیں شیئر کرنے کو بھی کہا مزید برآں، کمیٹی نے افسران کو الاٹ کی گئی گاڑیوں کی فہرست اور اسسٹنٹ کمشنرز کی پوسٹنگ کی تفصیلات مانگیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں