امن مذاکرات کیلئے جنیوا نہیں جارہے، سو سال تک لڑیں گے، سربراہ سوڈانی فوج

خرطوم (آئی این پی) سوڈانی فوج کے سربراہ نے امن مذاکرات میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے باغیوں کے خلاف 100سال تک لڑ نے کا اعلان کیا ہے،سوڈان کے اصل حکمران اور فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت سوئٹزرلینڈ میں حریف نیم فوجی دستوں کے ساتھ امن مذاکرات میں شامل نہیں ہوگی۔فوجی جنرل عبدالفتاح البرہان نے پورٹ سوڈان میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم جنیوا نہیں جائیں بلکہ ہم 100سال تک لڑیں گے،سوڈان کی سرکاری فوج گزشتہ 16ماہ سے زیادہ عرصے سے نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف)سے لڑ رہی ہیں،امریکہ نے 14اگست کو سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد انسانی مصائب کو کم کرنا اور دیرپا جنگ بندی حاصل کرنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں