فلپائن، مٹی کا تودے گرنے سے 14 افراد ہلاک

منیلا (صباح نیوز)فلپائن میں سمندری طوفان کے باعث بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائن کو اپنی لپیٹ میں لینے والا سمندری طوفان یاگی علاقے میں شدید بارشوں ،سیلاب اور مٹی کے تودے گرانے کا سبب بنا ۔حکام نے کہا کہ طوفان کے بعد آنے والی تباہی 14 افراد کی جان لے گئی جبکہ بحری و فضائی آمدورفت بھی معطل ہو گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں