گوادر کے اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے کے تحت چار اہم تاریخی مقامات کی بحالی کا فیصلہ

گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک)گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت ادارہ ترقیات گوادر (گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی) شہر کی جدید طرز پر تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ تاریخی ورثے کی بحالی پر بھی بھرپور توجہ دے رہا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد شہر کی قدیم ثقافت اور تاریخی ورثے کو محفوظ بنا کر اسے نئی نسلوں تک منتقل کرنا ہے۔گوادر کے اولڈ ٹاو¿ن بحالی منصوبے کے تحت چار اہم تاریخی مقامات، جن میں پادگو، ٹیلیگراف آفس، پرتگیزی واچ ٹاور اور عمانی قلعہ شامل ہیں، کو بحال کیا جا رہا ہے۔ ان مقامات کی بحالی کے لیے ملک کے معروف آرکیالوجسٹ ڈاکٹر کلیم اللہ لاشاری کی خدمات حاصل کی گئی ہیں تاکہ تاریخی اہمیت کے حامل ان مقامات کی اصل حالت میں بحالی یقینی بنائی جا سکے۔یہ منصوبہ نہ صرف شہر کی قدیم ثقافت کو محفوظ رکھنے کا ضامن ہے بلکہ گوادر کے مستقبل کی ترقی کے ساتھ ساتھ ماضی کے آثار کو زندہ رکھنے کی ایک اہم کاوش بھی ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف مقامی و بین الاقوامی سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ شہر کے تاریخی پس منظر کو بھی اجاگر کیا جا سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں