تربت شہر میں دھماکہ، 5 افراد زخمی
تربت (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے شہر تربت میں دھماکے سے5 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق تربت میں دھماکا مین سڑک پر ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امدا دکے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کاکہنا ہےکہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیاجارہا ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تربت میں دھماکے کے زخمیوں کو حکومت کی جانب سے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
Load/Hide Comments


