وفاق کی گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں 12 بلین لاگت سے ماڈرن گرین یارڈ پروجیکٹ کی منظوری

حب(نمائندہ انتخاب )وفاقی حکومت کی جانب سے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ گرین یارڈ کے حوالے سے اہم پیشرفت کاآغاز بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیرنگرانی دنیا کی تیسری بڑی شپ بریکنگ انڈسٹری میں ماڈرن گرین یارڈ منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے وفاقی حکومت نے 12 بلین لاگت کے پروجیکٹ کی منظوری دیدی ہے یہ بات چیئرمین بی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈجاوید نے بی ڈی ایکمپلکس گڈانی میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈشپنگ قیصرشیخ اورسیکرٹری جنرل انٹرنیشنل میری ٹاِئم آرگنائزیشن اور آئی ایل او کے وفدکے دورہ گڈانی کے موقع پر بریفنگ میں بتائی چیئرمین گوادرپورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی جی ایم کے پی ٹی ریئرایڈمرل رضوان احمد سیکریٹری میری ٹاِم افیئر دیگر افسران اورشپ بریکنگ انڈسٹری کے ممبران شریک ہوئے چیئرمین بی ڈی اے نے بریفنگ میں بتایا کہ ہانگ کانگ کنونشن میں ترکی سمیت پاکستان کے شامل ہونے پر انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کی شپ بریکنگ کے حوالے سے بنیادی قوانین پرعملدرآمد کرتے ہوئے بی ڈی اے وفاقی پی ایس ڈی میں انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ پلان کی منظوری حاصل کرچکی یے آئندہ سال جون 2025 تک گڈانی شپ برہکنگ انڈسٹری کو عالمی معیار کے صنعت کا درجہ دلانے کی کوششیں جاری ہیں چیئرمین بی ڈی اے نے کہا کہ ہانگ کانگ کنونشن شرائط کے تعمیل کیلئیگڈانی میں تمام آپریشن کو پورا کرنا ضروری ہے ہانگ کانگ کنونشن جون 2025 تک شپ بریکنگ کی صنعت کو منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے بین الاقوامی اداروں اور وفاقی حکومت کے ساتھ کوآرڈی نیشن کو جاری رکھنا ضروری ہے چیئرمین بی ڈی اے نے کہا کہ خطرناک شپ ویسٹ مینجمنٹ سیکٹرکو منصوبہ بندی اور ڈسپوز آف کرنے کے قواعد کیمطابق ترتیب دینے کی ضرورت ہے اوراس پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اس صنعت کو حاصل کرنے اور جون 2025 تک تمام بین الاقوامی معیارات کی تعمیل کرنے کے لیے پرعزم شپ بریکنگ انڈسٹری کی کامیاب اور پائیدار ترقی کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے حکومت صنعت کے اسٹیک ہولڈرز اور کمیونٹی کے درمیان بایمی رابطہ کاری کو یقینی بنایا جارہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں