تربت، 10 سال سے لاپتہ رفیق اومان کی عدم بازیابی کیخلاف انسانی حقوق کی تنظیمیں آواز اٹھائے، لواحقین
تربت:تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاپتہ اسکول ٹیچر رفیق اومان کے لواحقین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال سے لاپتہ رفیق اومان کی عدم بازیابی کیخلاف انسانی حقوق کی تنظیمیںآواز اٹھائے ، لواحقین کا کہنا تھا کہ آج رفیق اومان کو لاپتہ ہوئے 10 سال مکمل ہو چکے مگر تاحال ان کی کوئی خیر خبر نہیں دی جا رہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ خدارا رفیق اومان کو بازیاب کر کے ہمیں اس طویل اذیت سے نجات دی جائے یا انھیں عدالت میں پیش کیا جائے ، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ تک نہیں پتا کہ وہ زندہ ہے بھی کہ نہیں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت انھیں فوری بازیاب کر یں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ان کی بازیابی کیلئے آواز اٹھائیں ۔اسکول ٹیچر رفیق اومان کی جبری گمشدگی کو دس سال پورا ہونے پر ان کی بیٹیوں نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس کے دوران رفیق کی چھوٹی بیٹی بیہوش ہوگئی۔ یاد رہے کہ رفیق اومان کو 21 ستمبر 2014 کو تربت میں سرکاری کام کرکے واپس جاتے ہوئے لاپتہ کیا گیا۔


