کورونا وائرس، بلوچستان کی عدالتوں کے لیے بھی ایڈوائزری جاری

کوئٹہوبلوچستان ہائیکورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس جناب جمال خان مندوخیل کی ہدایت پر عدالتوں میں کورنا وائرس کی احتیاطی تدابیر کی ایڈوائزری جاری قیدیوں کو کیسوں میں حاضری سے استثنیٰ موکلین پر ہائی کورٹ اور سول کورٹس میں داخلے پر پابندی عائد وکلاء اپنے موکلین کے کیسوں کی خود پیروی کرینگے دائر کئے جانے والے نئے کیسوں کی وصولی ہائیکورٹ اور سول کورٹس کے گیٹ پر کی جائے گی عدالتوں کے ملازمین اور وکلاء کیلئے دفتر اور عدالت میں جانے سے قبل ہاتھ دھونا لازمی قرار دفاتر اور عدالتوں میں سینٹائیزررکھوادیئے گئے عدالتی عملی کی تعداد کم کرنے کیلئے نصف عملے کو متبادل دنوں میں چھٹی دی جائے گی عدالت عالیہ اور ماتحت عدالت کے تمام ججز صاحبان کے چیمبر میں ہر قسم کی ملاقا ت پر 15دن کیلئے پابندی عائد۔

اپنا تبصرہ بھیجیں