سفارتکاروں کے قافلے پر حملہ، ڈی آئی جی مالاکنڈ اور ڈی پی او سوات عہدے سے فارغ

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے پر ہونے والے بم دھماکے پر ڈی آئی جی مالاکنڈ اور ڈی پی او سوات کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔سرکاری حکام کے مطابق ڈی آئی جی محمد علی اور ڈی پی او زاہد اللہ کو سی پی او کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق سوات کے علاقے مالم جبہ میں 22 ستمبر کو غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے پر دھماکاہوا تھا، دھماکے میں میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق اور 3 زخمی ہوئے تھے، دھماکے میں تمام سفارت کار محفوظ رہے تھے۔دوسری جانب صوبائی حکومت کی جانب سے تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اور اسپیشل سیکرٹری داخلہ شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات کرے گی اور تحقیقات کے بعد تفصیلی رپورٹ بھی تیار کرکے صوبائی حکومت کو جمع کرائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں