تہران سے آنے والے بیانات کو سن رہے ہیں ، انتظار ہے کہ وہ کیا کرے گا، امریکہ

واشنگٹن (آئی این پی)وائٹ ہاﺅس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ واشنگٹن تہران سے آنے والے بیانات کو سن رہا ہے اور یہ دیکھنے کا انتظار کر رہا ہے کہ وہ کیا کرے گا،عرب میڈیا کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے کوانٹرویو دیتے ہوئے جان کربی نے کہا کہ ہم لبنان میں اگلے صحیح قدم کے بارے میں اسرائیلیوں سے بات کرتے رہتے ہیں، امریکہ حزب اللہ کی قیادت کے خلا کو پر کرنے کی کوششوں کو دیکھنے کا انتظار کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ حزب اللہ یا ایران کے ساتھ ہمہ گیر جنگ شمالی اسرائیل میں آبادی کو بحفاظت ان کے گھروں میں واپس بھیجنے کا راستہ نہیں ہے، اسرائیل کی سلامتی کے لیے امریکہ کی حمایت ٹھوس ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،دوسری جانب امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے بڑھتے اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے پرعزم ہے ، امریکا خطے میں اپنے مفادات کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں