کراچی، چینی باشندوں پر دھماکہ، ملیر سے ایک اور شخص گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں چینی باشندوں پر حملے کے تفتیشی کاروں نےحملہ آور کے ایک رشتہ دار کو حراست میں لیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق تفتیشی حکام نے حملہ آور کے ساتھی کی تفصیلات بھی حاصل کرلیں جبکہ تفتیش کاروں نے حملہ آور کے ایک رشتہ دار کو ملیر سے حراست میں لے لیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق حملہ آور نے حملے کے روز دن کے 12 بجے ہوٹل کا کمرہ چھوڑا، ہوٹل سے حملہ آور ملیر میں اپنے رشتہ دار کے گھر گیا اور رات کے وقت گاڑی لے کر ماڈل کالونی سے ہوتا ہوا حملے کے مقام پر پہنچا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور گزشتہ سال 3 دسمبر کو بھی صدر ریگل چوک کے قریب ہوٹل میں رکا تھا۔ ہوٹل میں حملہ آور سے اس کا دوست ملنے آیا تھا۔ تفتیشی حکام کے مطابق دونوں افراد نے کمرے میں تقریباً 4 گھنٹے قیام کیا اور پھر چیک آؤٹ کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں