کراچی ، چینی باشندوں پردھماکے کی آیف آئی آر درج، حملہ پاک چین تعلقات کو متاثر کرنے کیلئے کیا گیا، مقدمے کا متن

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی ایئر پورٹ سگنل کے قریب ہوئے دھماکے کا مقدمہ کئی روز بعد آج درج کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ کلیم موسیٰ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق دھماکے میں چینی باشندوں کے اسکواڈ کو نشانہ بنایا گیا، چینی باشندوں کا اسکواڈ ایئر پورٹ سے شارع فیصل جا رہا تھا۔درج مقدمے کے مطابق کالعدم تنظیم نے حملے کی ذمے داری قبول کی، حملہ پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے کیا گیا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والوں میں رینجرز اہلکار حبیب اللّٰہ بھی شامل ہے، دھماکے میں 15 گاڑیاں متاثر ہوئیں جبکہ ایک پولیس موبائل بھی تباہ ہوئی۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ حملہ پاکستان اور چین کے تعلقات اور ملکی سلامتی کو متاثر کرنے کے لیے کیا گیا، کالعدم تنظیم نےحملہ آور کی ذہن سازی اور غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد حاصل کی۔خیال رہے کہ گزشتہ اتوار کو کراچی ایئر پورٹ کے قریب دھماکے میں 2 غیر ملکیوں جاں بحق ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں