جسٹس یحییٰ آفریدی غیر قانونی طور پر چیف جسٹس کا عہدہ قبول نہ کریں، بلوچستان بار کونسل
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں 26 آئینی ترامیم جو ملک بھر کے وکلا تنظیموں ، سیول سوسائٹی ، انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان سمیت ہر مکاتب فکر کے لوگوں نے اس آئینی ترمیم کو آزاد عدلیہ پر حملہ قرار دے کر مسترد کر دیا تھا جس کے خلاف ملک گیر وکلا کنونشن کا انعقاد ہوا رات کے تاریکی میں اراکین پارلیمنٹ کو اغوا کر کے ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے جبری طور پر آئین میں ترمیم کی آج کا نتائج عوام کے سامنے آچکا ہے سینارٹی کے اصولوں کے برعکس من پسند چیف جسٹس آف پاکستان کے تعیناتی سے سپریم کورٹ پر حملہ کیا بیان میان کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ کے سینئیر جسٹس کے علاوہ کسی دوسری تیسرے بیج کو بطور چیف جسٹس آف پاکستان قبول نہیں کریں گے بیان میں جسٹس یحیی آفریدی سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر قانونی طور پر چیف جسٹس کا عہدہ قبول نہ کریں ملک بھر کے وکلا تنظیموں نے آئینی ترمیم کومسترد کر دیا تھا اور موجودہ چیف جسٹس کی تقرری سینارٹی کے اصولوں کے خلاف ہے اسے مسترد کرتے ہیں۔


