دکی، کوئلہ کان مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاںبحق ، ایک زخمی
دکی(آن لائن) مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاںبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق جاںبحق کانکن کی شناخت مومن خان شملزئی کے نام سے ہوگئی ہے جبکہ زخمی کانکن کی شناخت خان گل کے نام سے ہوگئی ہے زخمی کانکن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ جاںبحق کانکن کی لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔
Load/Hide Comments


