نمل یونیورسٹی کے 10 بلوچ طلبا کی گمشدگی تعلیم دشمنی اور انسانی آزادی کی پامالی ہے، نیشنل پارٹی
کوئٹہ (آن لائن)نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں نمل یونیورسٹی اسلام آباد کے دس بلوچ طلبا کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور پنجاب کے تعلیمی اداروں میں طلبا کو مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے ان کو ماورائے آئین گرفتار کرکے لاپتہ کیا جاتا ہے نیشنل پارٹی اس منفی عمل کو تعلیم دشمن اور انسانی آزادی و حقوق کی سنگین پامالی قرار دیتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ نمل یونیورسٹی اسلام آباد کے دس طلبا کی رہائش راولپنڈی کے مرکز میں ایک فلیٹ پر ہیں طلبا کو ان کے فلیٹ سے لاپتہ کیا گیا جن کا تاحال کوئی خبر نہیں۔طلبا کے پرچے بھی چل رہے ہیں۔بیان میں کہاگیا کہ دس بلوچ طلبا کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے اور ان کی زندگی کو محفوظ و حصول علم کو جاری رکھنے کو ممکن بنایا جائے۔
Load/Hide Comments


