امریکی صدارتی انتخابات، ٹرمپ نے 232 اور کملا ہیرس نے 198 الیکٹورل ووٹ لے لیے

امریکی صدر کے انتخاب کیلئے متعدد ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بعض ریاستوں میں ابھی بھی ووٹ ڈالے جارہےہیں۔پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں سے ایک ریاست شمالی کیرولائنا، ویسٹ ورجینیا، اوہائیو ، الینوائے، میری لینڈ اور پینسلوینیا میں بھی پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے 216 اور کملا ہیرس نے 198 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیےامریکی صدارتی انتخاب میں538 میں سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ ے 232 اور کملا ہیرس نے 198 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔اب تک کے نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 166 اور ڈیموکریٹس 117 نشستوں پر کامیاب ہوچکے ہیں۔سینیٹ میں ری پبلکن کی 48اور ڈیموکریٹس کی 42 نشستیں ہوگئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں