سردار اختر مینگل دبئی کے نجی ہسپتال سے ڈسچارج
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل دبئی کے نجی ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں ڈاکٹروں نے انجیو پلاسٹی کے دوران ایک سٹینڈ ڈالا ہے ڈاکٹروں نے ایک روز کے لیے انہیں داخل کیا تھا ا ب ان کی طبیعت بہتر ہورہی ہے جس پر ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد گھر منتقلی کی اجازت دیدی ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائم مقام صدر معروف قانون دان ساجد ترین ایڈووکیٹ نے خبر رساں ادارے یو این اے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا انہوں نے کہا کہ عوام کے دعاوں سے سردار اختر مینگل کی طبیعت میں بہتر ی آئی ہے ڈاکٹروں نے انہیں گھر پر آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے
Load/Hide Comments


