مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی سیاسی طو رپر موت ہو چکی ہے، شیخ رشید

لاہور،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی سیاسی طو رپر موت ہو چکی ہے،مریم نواز نے باہر نکل کر کیا کر دیا ہے، ان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمیں باہر جانے دو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا اقدام حفاظتی نقطہ نظر سے کیا گیا ہے، حکومت اس سلسلہ میں ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، کورانا وائرس کے حوالے سے خوف و ہراس نہ پھیلایا جائے، ہماری معیشت پہلے ہی بحران کا شکار ہے اگر خوف و ہراس پھیلایا گیا تو یہ مزید بیٹھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی سیاسی طو رپر موت ہو چکی ہے، مریم نواز نے باہر نکل کر کیا کر دیا ہے، ان کا کیا مطالبہ ہے کہ صرف ہمیں باہر جانے دیا جائے، یہ بزدل دلوگ ہیں، ہم نے اور عوام نے یہیں رہنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں