وندر، تیز رفتار کار اور ٹرک میں تصادم ، 3 افراد زخمی

وندر(یو این اے )وندر کے قریب تیز رفتار کار اور ٹرک میں تصادم کار سوار 3 افراد زخمی مرک ریسکیو سینٹر 1122 وندر کی میڈیکل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کراچی مین قومی شاہراہ N25 پر وندر کے قریب الیوسف ہوٹل کے مقام پر تیز رفتار کار اور ٹرک کے درمیان تصادم کے باعث تین افراد محمد امین ، تاج محمد ، مرتضی زخمی ہوئے ۔ اطلاع ملتے ہی مرک ریسکیو سینٹر وندر کی میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ زخمیوں کو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعے مرک سینٹر وندر منتقل کیا گیا جہاں پر بنیادی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو کراچی کے ٹراما سینٹر ریفر کر دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں