عوام امن دشمنوں کے خلاف سب کوبلاتفریق متحدہوناہوگا،ہدایت الرحمان

کوئٹہ(یو این اے )امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ اب تک کے اطلاع کے مطابق 21افرادکی شہادت ودرجنوں کے زخمی ہونے پردکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے دھماکے کی پر زور الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے الخدمت کے رضاکاروں وکارکنوں کوجائے وقوعہ اورہسپتال ریلیف کیلئے فوری بجھوادیا۔انہوں نے انسانی جانی جانی نقصان پر بے حددکھ اور افسوس کااظہارکیا۔بے گناہ ،لاتعلق ،معصوم اورنہتے لوگوں کو نشانہ بنانے والے انسان نہیں یہ بہت افسوسناک اور دلخراش واقعہ ہے جماعت اسلامی سمیت پوری قوم لواحقین کے دکھ دردمیں ساتھ ہے۔حکومت زخمیوں کے علاج معالجہ فوری وسرکاری خرچ پرکریں۔عوام امن دشمنوں کے خلاف سب کوبلاتفریق متحدہوناہوگاحکومت،سیکورٹی ادارے اورانتظامیہ عوام کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنائیںاللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد اور مکمل صحت یاب کردیں ہم ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں