خاران، نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ایف سی اہلکار زخمی

خاران(خاران نامہ نگار )خاران شہر گواش روڑ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،ایک ایف سی اہلکار زخمی،ذرائع کے مطابق آج صُبح خاران شہر گواش روڑ پر ایف سی اہلکاروں کی گشتی موٹرسائیکل ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے حملہ کردیا پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار کی شدید زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے حملے کے بعد نامعلوم افراد فرار ہوئے جبکہ فورسز سی ٹی ڈی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر کاروائی شروع کردی
Load/Hide Comments