قلات ،24 گھنٹوں کے اندر 5حادثات رونما ، 16 افراد جاں بحق درجنوں زخمی

خضدار(بیورورپورٹ) بلوچستان کے قلات ڈویژن کی قومی شاہراہوں پر موت کا رقص جاری قومی شاہراہوں پر روڈ حادثات کم نہ ہوسکے 24گھنٹوں کے اندرقومی شاہراہوں پر 5 حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں 16افرادجان بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں جبکہ کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ خضدار کے مقام پر دوحادثات پرکم ازکم 7 افراد جان بحق جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں اس کے علاوہ قومی شاہراہ لسبیلہ اور قلات کے قریب دو حادثات میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئےاور اسی طرح لسبیلہ مسافر کوچ اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم حادثہ میں 3 افراد جان بحق 13 زخمی ہوئے ہے قلات کے ایریا میں بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے پروٹوکول آفیسراعجازاحمد کار حادثے میں جاں بحق ہوئےرپورٹ کے مطابق قلات ڈویژن میں قومی شاہراہوں میں 24 گھنٹوں میں 5 روڈ حادثات میں 16 افرادجان بحق درجنوں زخمی ہوئے ہے اوررپورٹ کے مطابق اسی طرح کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ کےدورویہ روڈ کے مکمل ہونے تک بلوچستان کے لوگ ہزاروں لاشیں اٹھاتے رہیں گے آئے روز قومی شاہراہوں پرحادثات لوگوں کو زہینی مریض بنادیا ہے اعلی حکام بلوچستان کے قومی شاہراہوں کے مکمل ہونے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ لوگ مزید خونی حادثات سے بچ سکیں۔