کوئٹہ، بغیر اجازت جلسہ اور ہنگامی آرائی کرنے پر پی ٹی آئی کے رہنماﺅں پر اقدام قتل و دہشتگردی سمیت 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں بغیر اجازت جلسہ اور ہنگامی آرائی کرنے پر پی ٹی آئی کے رہنماﺅں پر اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت ، دہشتگردی سمیت 11دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے ہاکی چوک پر بغیر اجازت جلسہ کرنے اور اس دوران پولیس کی جانب سے روکنے کی کوشش پر پی ٹی آئی کے رہنماﺅں اور کارکنوں نے پتھراﺅ ، حملے اور تشدد کیا جس پر تھانہ سول لائن میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر داﺅد شاہ کاکڑ، صدام ترین، نور خان خلجی، عبدالسلام،نجیب اللہ ،جمعہ خان ،میر حسن، ولی محمد، نواب خان دمڑ، کلثوم پانیزئی ، ڈاکٹر احسان اللہ خلجی نامزد کئے گئے ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے 55کارکنوں کو حراست میں بھی لیا گیا ۔ پی ٹی آئی رہنماﺅں کے خلافانسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت دفعات 341 ، 353، 188، 186، 147، 148، 149، 153، 427، 324، 337ADFکے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں