خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کے آفیسر کمسن بیٹی سمیت حادثے میں جاں بحق

خضدار(این این آئی) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے سینئر آفیسر اعجاز چنال زہری اپنی کمسن صاحبزادی سمیت جاں بحق اہلیہ زخمی۔ تفصیلات کے مطابق پروٹو کول ٹو وی سی بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار اعجاز زہری ہفتے کے روز فیملی کے ہمراہ کوئٹہ سے خضدار ارہے تھے کہ ان کی گاڑی قلات میں سنگداس کے مقام پر دوسری گاڑی سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں اعجاز احمد زہری خود موقع پر جاں بحق ہوگیا ان کی کمسن بیٹی کو ہسپتال پہنچائی گئی جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔ واقعہ میں اعجاز زہری کی اہلیہ شدید زخمی اور ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس ٹریفک حادثے میں کل 6 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ جامعہ خضدار سوگوار ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں