حب میں فائرنگ سے شہری قتل

حب(نمائندہ انتخاب )حب شہر میں بدامنی کی لہر برقرار ایک اور شہری کو نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فرار ہو گئے واقعہ بھوانی شاہ پمپ کے قریب پیش آیا مقتول گھر سے فیکٹری ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ تعاقب میں آنے والے مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی ،11ماہ میں 29افراد کو قتل کیا جاچکا ہے حب پولیس حب کے شہریوں اور تاجورں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شب حب شہر کے قریب بھوانی کے مقام پر شاہ پمپ سے متصل سڑک پر گھر سے فیکٹری ڈیوٹی پر جانے والے 25سالہ علی نواز میروانی نامی نوجوان کو تعاقب میں آنے والے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا اور ملزمان فرار ہو گئے پولیس نے اسپتال میں ضروری قانونی کاروائی کے بعد نعش مقتول کے بھائی ڈاکٹر عبدالستار میروانی کے حوالے کردی واضح رہے کہ حب شہر اور گردونواح کے علاقوں میں بدامنی کی لہر برقرار ہے گزشتہ شب جنگلات آفس کے قریب گلی میں ناکہ لگاکر کھڑے ملزمان نے دو شہریوں سے سی جی 125موٹر سائیکل قیمتی موبائل فونز اور نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ رواں سال اب تک مختلف واقعات میں 29شہری قتل ہو چکے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں