جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 4 روز کیلئے بند کرنے فیصلہ

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچستان کے شہر کوئتہ سے چلنے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 4 روز کیلئے بند کرنے فیصلہ کیا گیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس اوربولان میل کو 11 نومبر سے 4 روز کیلئے بند کرنے فیصلہ کیا گیا ہے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹرینوں کو بند کرنے کا فیصلہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔کمشنرکوئٹہ محمد حمزہ شفقات نے تصدیق کی ہے کہ ریلوے اسٹیشن پردھماکا خودکش تھا، خودکش بمبار سامان کے ساتھ ریلوے اسٹیشن میں داخل ہوا، ایسےکسی شخص کو روکنا مشکل ہوتا ہےجو خودکش حملے کے لیے آئے۔
Load/Hide Comments