خضدار ، انظامیہ کی کارروائی، مزدا گاڑی چھیننے والے ڈاکوگرفتار

خضدار(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر خضدار کے سخت احکامات کی روشنی میں لیویز فورس خضدار اور لیویز سی آئی اے ٹیم کی ایک اور کامیاب کاروائی گزشتہ روز وہیر کے علاقے سے پیاز سے بھرے مزدا گاڑی کو چھیننے والے ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے پیاز کی بوریاں برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چورو ڈکیتوں نے وہیر کے ایریا میں پیاز سے بھرے ایک مزدا گاڑی کو چھین کر فرار ہوئے بعد ازاں ایک دن کے بعد گاڑی کسی ویرانے سے خالی کھڑا ہوا پائے واقعہ کا اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے ہر صورت پر ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کی احکامات جاری کردہ ڈپٹی کمشنر خضدار کے احکامات پراسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ کی سربراہی میں لیویز فورس خضدار نے ملزمان کو فیروزآباد سے گرفتار کرکے حوالات بند کردیا لیویز سی آئی اے ٹیم اور لیویز لائن آفیسر نوراحمد زہری کی انتھک کوششوں سے محرر لیویز فورس چھاپہ مار ٹیم نے کامیاب چھاپہ مارے اور مزدا گاڑی کے ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزمان مشکوراحمد ولد غلام نبی سکنہ خیراوہ اور درمحمد ولد برفی خان سکنہ فیروزآباد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے چوری شدہ متعددپیاز کی بوریاں برآمد کردی لیویز فورس خضدار اور لیویز سی آئی اے ٹیم کی اس کامیاب کاروائی کو ڈپٹی کمشنر خضدار، اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے اہلکاروں کو خواب سراہا اور جوانوں کی بہترین کارکردگی پر ان کی تعریف کی لیویز فورس خضدار کاعزم ہے کہ جرائم کا خاتمہ اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے دن رات کوشاں رہیں گے اور ضلع خضدار کی حدود سے جرائم پیشہ عناصر کا مکمل صفایا کرکے ہی دم لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں