ہرنائی، مانگی میںٹر کوں کو جلا نے اور پو لیس پر فائرنگ کےخلاف شٹر ڈان ہڑتال و احتجاجی ریلی

ہرنائی(یو این اے )بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف شٹر ڈان ہڑتال کی گئی اور احتجاجی ریلی نکالی گئی ہرنائی اور زیارت کے درمیانی علاقے مانگی میں ایس پی ہرنائی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہرنائی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر خلیل ملازئی ہلاک ہوگئے تھے مسلح افراد نے کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں پر فائرنگ کرکے دو ڈرائیوروں کو زخمی کر دیا تھا جبکہ چار ٹرک نذرِ آتش کر دیے تھے واقعے کے خلاف ہرنائی ایکشن کمیٹی کی جانب سے شہر میں شٹر ڈان ہڑتال کی گئی جبکہ شہر کے تمام کاروباری و تجارتی مراکز بند رہے کمیٹی کی جانب سے باچاخان چوک سے احتجاجی ریلی اور مظاہرہ بھی کیا گیا جس کی قیادت ہرنائی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سید حفیظ شاہ نے کی مظاہرین نے مانگی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ علاقے میں امن وامان کے قیام اور کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں