آرمی چیف سے آسٹریلوی فوج کے سربراہ کی ملاقات

(ویب ڈیسک )آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے آسٹریلوی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹورٹ نے ملاقات کی ، ملاقات میں دونوں فوجی سربراہان نے باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔جنرل سید عاصم منیر نے آسٹریلیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو سراہتے ہوئے امن و استحکام کے مشترکہ مقاصد کے فروغ کے لئے مضبوط دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی سلامتی کی صورتحال سے متعلق امور بھی زیربحث آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں