30 دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی، چاہتا ہوں مذاکرات ہوں بے شک تنگ گلی سے ہی راستہ نکلے،شیخ رشید
اسلام آباد(آئی آئی پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ 30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی، میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں،میں چاہتا ہوں مذاکرات ہوں بے شک تنگ گلی سے ہی راستہ نکلے۔ عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ جس نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا انہوں نے باہر بھی ملک کی بدنامی کی،ان کاکہناتھا کہ صداقت عباسی، واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ نے کوئی شہادت نہیں دی،چالان کی نقول کی کاپیاں ہمیں نہیں دی گئیں، یہ کیس بڑا وقت لے گا۔
Load/Hide Comments