کراچی میں لاک ڈاؤن سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں، وزیر اطلاعات سندھ

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں لاک ڈاؤن کی صورتحال نہیں، کورونا کے پیش نظر حکومت کے تمام اقدامات احتیاطی تدابیر ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں لاک ڈاؤن سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں، افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کریں گے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ عوام اطمینان رکھیں، صوبائی حکومت تمام مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

صوبہ سندھ کے شہر کراچی سے گزشتہ روز کووڈ-19 کا ایک اور کیس سامنے آیا، محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ مریض کچھ دن قبل سعودی عرب سے کراچی پہنچا تھا اور علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں