ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان اور سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
کوئٹہ(یو این اے )ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان اور سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے جمعہ کو ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کے صوبائی منیجر ڈاکٹر شیر افگن رئیسانی اور سی ایم ایچ ہسپتال کے ڈپٹی کمانڈنٹ کرنل نوید نے سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ میں ٹی بی کے ئے سینٹر کے قیام کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردئیے اس موقع پر ٹی بی کنٹرول پروگرام کے ڈاکٹربہاول چھلگری ،ڈاکٹر شاہد ترین ،مس طالیہ عقیل اور سی ایم ایچ کے کرنل رابطہ اور کرنل صائمہ بھی موجود تھیں۔ مفاہمتی یادداشت کامقصد سی ایم ایچ ہسپتال میں ٹی بی کے نئے سینٹرکا قیام عمل میں لاکر ٹی بی کے امراض کی تشخیص و مریضوں کی مکمل مفت علاج ومعالجہ اور جدید ایکسرے ومشینز کے ذریعے ماہر ڈاکٹرز کے ذریعے طبی سہولیات فراہم کرنا تھی جس کے دو رس نتائج برآمدہونگے
Load/Hide Comments


