اسرائیل نے بفر زون پر قبضے سے شام کی سلامتی کو نقصان پہنچایا، سعودی عرب

دمشق(این این آئی)شام کی صورتحال پر غور کیلئے روس کی درخواست پر سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں شام میں باغیوں کے کنٹرول کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال گفتگوکی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی مندوب نے سلامتی کونسل کو ایک خط میں لکھا کہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی اقدامات محدود اور عارضی ہیں۔اسرائیلی مندوب نے اپنے خط میں لکھا کہ اسرائیل شام کے مسلح گروہوں کی لڑائی میں مداخلت نہیں کر رہا، ہمارے اقدامات اپنی سکیورٹی کیلئے ہیں۔اجلاس میں سعودی عرب نے کہا کہ اسرائیل نے بفر زون پر قبضے سے شام کی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے۔
Load/Hide Comments