22دسمبر سال کا سب سے چھوٹا دن، طویل ترین را ت
اسلام آباد(آئی این پی ) 22 دسمبر سال 2024 کا چھوٹا ترین دن رہا جبکہ رات طویل ترین رہی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق 22 دسمبر کو سورج 7 بج کر 6 منٹ پر طلوع ہو کر 5 بج کر 14 منٹ پر غروب ہو ا، جس کا کل دورانیہ 10 گھنٹے آٹھ منٹ رہا۔اسی طرح رات کا دورانیہ 13 گھنٹے 52 منٹ رہا۔آج 23 دسمبرسے دن کا دورانیہ بڑھنا اور رات کا دورانیہ کم ہونا شروع ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے 21 مارچ 2025 کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا۔
Load/Hide Comments


