سریاب کی رہائشی کا بھائی کے قتل کیس کو کرائم برانچ منتقل کرنے کا مطالبہ
کوئٹہ(یو این اے)سریاب کے رہائشی ناظین بیوہ علی محمد ناصر نے کہا ہے کہ میرے بھائی کے قاتلوں کو پولیس گرفتار نہیں کررہی ہے وزیرا علی بلوچستان میرے بھائی کے قتل کیس کو کرائم برانچ منتقل کریں تاکہ میرے بھائی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مسما ناظین بیوہ علی محمد ناصر نے کہا کہ 19دسمبر کو شام چاربجے ولی جیٹ فیض آباد کے مقام پر دن دھاڑے سریاب عدالت ولی جیٹ میں دو موٹر سائیکل سواروں نے میرے سامنے میرے چھوٹے بھائی غوث بخش جس کا دماغی توازن بچپن سے خراب ہے برین ٹیومر اور مرگی کا مریض تھا جس کا پورا دما غ گھل چکا تھا اندھا دھن فائرنگ کرکے میرے بھائی کو قتل کر دیا جس کی میں اور میری بہن چشم دید گوا ہ ہیں یہ سب ذاتی دشنی کے بنیاد پر کیا گیا کیونکہ میرے دشمنوں نے مجھے دھمکیاں دی تھی انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کا ایف آئی آر کچی بیگ تھانے میں درج ہے پولیس نے بڑی مشکل سے میرے بھائی کا ایف آئی آر درج کیا کچی بیگ پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی ہے ، پولیس کے پاس سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے فوٹیج مجھے نہیں دکھائے جارہے ہیں اس لیے میں وزیر اعلی اور آئی جی پولیس سے اپیل کرتی ہوں کہ کچی بیگ پولیس میرے بھائی کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کررہی ہے میرے کیس کو کرائم برانچ کے سپرد کیا جائے تاکہ ملزمان کی گرفتاری اور مجھے انصاف کی فراہمی ممکن ہو ۔