بلو چستان پولیس میں تقرریاں و تبادلے

کوئٹہ( این این آئی) بلو چستان پو لیس میں تقرریاں و تبادلے ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس بلو چستان کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی نصیر آباد سید زاہد حسین شاہ کا تبادلہ کرکے انہیں ایس پی انوسٹی گیشن قائد آباد ڈویژن کوئٹہ، سید عبد اللہ شاہ اور عبادت حسین کو کو سی پی او آفس کوئٹہ رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق عبد الرب کاکڑ کو ڈی ایس پی ایئر کورٹ روڈکوئٹہ ، آصف غفور کو ایس ڈی پی او کوئٹہ، خضر حیات کو پو لیس لائن کوئٹہ رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں