ایس بی کے بھرتیاں، کمشنر قلات اور ڈی سی خضدار جعلی لوکلزکی تحقیقات کریں ،گریشہ میں جعلی لوکل ہولڈرز کی تعیناتی قبول نہیں، اہلیان گریشہ
گریشہ(انتخاب نیوز)گریشہ کے قبائلی اور سماجی رہنماوں چئیرمین یونین کونسل گونی گریشہ ریاض تاج ساجدی، نعیم ساجدی ، یار جان ساجدی ، زاہد ساجدی ،واحد بلوچ و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایس بی کے کے تحت بھرتی ہونے والے پوسٹوں پر ایک غیر مقامی امید وار کو شاٹ لسٹ کیا گیا ہے جس کا ہمارے یونین کونسل گونی گریشہ سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ، نہ ہی علاقے میں ان کا کسی نے نام سنا ہے ۔ان کی لوکل کی تحقیقات کرائی جائیں اور اسے فل فور منسوخ کیا جائے،ڈی ای او خضدار کی جانب سے جعلی لوکل ہولڈر کی مبینہ تصدیق شدہ لوکل جاری کیا گیا ہے جس پر ڈی سی کا مہر استعمال ہوا ہے، لہٰذا کمشنرقلات اور ڈی سی خضدار ڈی ای او سے تفصیلات طلب کریں۔ ہم متعلقہ انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ مستقبل میں ہمارے علاقے سے جعلی لوکل کی روک تھام کے حوالےعملی اقدات کریں۔
Load/Hide Comments