اقتدار کی پجاریوں نے سب سے زیادہ نقصان سیاست کو پہنچایا ہے، مولانا واسع
کوئٹہ (آن لائن) صوبائی امیر جمعیت علمااسلام بلوچستان سینیٹر مولانا عبدالواسع نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعریں لگانے والوں کی مختلف شکلیں عوام نے دیکھیں پل بھرمیں بدلتے موقف نے سیاستدانوں کے امیج متاثر کیا ہے اقتدار کی پجاریوں نے سب سے زیادہ نقصان سیاست کو پہنچایا ہے سیاست میں نظریے کومقدم رکھ کر اسکی حدود و قیود عوام کو ترجیح کا محور ہو ہہی اصل سیاست اور خدمت ہے کسی جماعت کے ساتھ اتنی زیادتی نہیں ہوئی ہیں جتنی جمعیت علما اسلام کے ساتھ ہوئی ہیں ،کچھ جماعتوں کو پوری حکومتیں سونپی گئی لیکن اسکے باجود وہ دھاندلی کا رونا رورہے ہیںزیارت، قلات میں ٹمپیریچر منفی دس تک گر گیا ہے لیکن پائپ لائنوں میں گیس بالکل سرے سے موجود ہی نہیں ہے گیس حکام کی دوہری معیار سے دیکھ چکیں ہیں کہ وی آئی پیز کیلئے نہ پائپ لائن جم جاتے ہیں اور نہ ہی لائینوں میں کوئی اور مسائل پیش آتے ہیں زیارت کے عوام کی مشکلات کا ادراک ہے ،شدید موسمی حالت میں وہاں کی عوام کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی ہیں ،عوام کو بے سر و سامانی کی حالت میں چھوڑا گیا ہے۔