محدود وسائل کے باوجودبلوچستان کے نوجوان ہر چیلنج پر قابو پانے کی ہمت رکھتے ہیں،جمال رئیسانی

کوئٹہ(یو این اے )پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاہے کہ محمد علی جناح کے غیرمتزلزل عزم اور آزادی کے مقصد سے لگن نے ہمیں آزاد وطن کا تحفہ دیا ، ان کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں کو برقرار رکھنے کا عہد کرتے ہوئے ہمیں ایک خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرناچاہیے ،محدود وسائل کے باوجود بلوچستان کے نوجوان ہر چیلنج پر قابو پانے کی ہمت رکھتے ہیںان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری پیغام میں کیا۔ نوابزادہ جمال رئیسانی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی دور اندیش قیادت، غیر متزلزل عزم اور آزادی کے مقصد سے لگن نے ہمیں ایک آزاد وطن کا تحفہ دیا، ہمیں مل کر ان کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں کو برقرار رکھنے کا عہد کرنا اور ایک خوشحال و ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرناچاہیے ، قائد کی میراث ہمیں خلوص اور دیانتداری کے ساتھ اپنی قوم کی خدمت کرنے کی ترغیب دیتی رہے گی۔ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو درپیش چیلنجز، تنظیمی معاملات اور نوجوانوں کو اپنی مکمل صلاحیتوں کو کھولنے کے لیے بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ،محدود وسائل کے باوجود بلوچستان کے نوجوان ہر چیلنج پر قابو پانے کی ہمت رکھتے ہیں، میرے حلقے کے طلبہ کی بقایا ٹیوشن فیس کے مسئلے کو حل کرنے کے ساتھ یہ بات یقینی بنا رہے ہیں کہ ان کا تعلیمی سفر بلاتعطل جاری رہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم ترقی کی کنجی ہے اور ہم اپنے نوجوانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں