بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

کوئٹہ(یو این اے )محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد ہوگا۔کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قلات میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ، زیارت میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ، تربت میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ اور نوکنڈی میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی سردی کی لہر جاری ہے، گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ اور جیوانی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے عوام کو شدید سردی اور موسم کی شدت کے حوالے سے احتیاط کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں